حیدرآباد۔30۔دسمبر (اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے بانی اروند کیجروال نے آج اپنے قیام گاہ میں اہم اجلاس کے بعد فی مکان ایک ماہ میں مفت 20 کیلو لیٹر پانی یعنی (تقریبا700لیٹر
)پانی کی تقسیم کا اعلان کیا ۔چنانچہ یکم جنوری سے اس اسکیم کو رو بعمل لایا جائیگا۔اس اسکیم سے پانی کے کنکشن رکھنے والے جملہ افراد استعمال کر سکتے ہیں ۔تاہم اس سے زائد استعمال کرنے کی صورت میں اضافی چارج وصول کیا جائیگا۔